ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گوا میں حکومت نہ بننے پر کانگریسی ممبران اسمبلی میں ناراضگی، پارٹی قیادت کو ٹہرایا ذمہ دار

گوا میں حکومت نہ بننے پر کانگریسی ممبران اسمبلی میں ناراضگی، پارٹی قیادت کو ٹہرایا ذمہ دار

Mon, 13 Mar 2017 21:43:51    S.O. News Service

پنجی، 13 مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گوا میں کانگریس ممبران اسمبلی کا ایک گروپ ناراض ہے اور ریاستی اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طورپرابھرکرسامنے آنے کے باوجود حکومت بنانے میں ناکام رہنے کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔والپوراسمبلی سے کانگریس ممبر اسمبلی بسوجت چتیرج رانے نے کہاکہ گوا اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد میں نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی پارٹی رہنماؤں کے انداز سے  بہت دکھی ہوں۔ انتخابات کے نتائج میں حکومت بنانے کے لئے ہم سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں کے کام کاج پر مایوس ہوں جو صحیح وقت پر صحیح فیصلہ نہیں لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں نے کانگریس پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کرنے میں تاخیر کی اور اسے زمینی سطح پربدانتظامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی رہنماؤں کی تاخیر اور بدانتظامی سے دلبرداشتہ ہیں۔


Share: